ن لیگ نے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، شیخ آفتاب احمد

ن لیگ نے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، شیخ آفتاب احمد

حضرو (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بہت جلد ریلیف فراہم کرے گی۔

 مسلم لیگ نون نے اپنی سیاست داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ آفتاب نے کہا مسلم لیگ نون کی قیادت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں