ملک کیخلاف کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دینگے، جمعیت اہلحدیث

ملک کیخلاف کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دینگے، جمعیت اہلحدیث

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، مرکزی ر ہنما قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف کسی کو انگلی اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور سکیور ٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

 دہشت گردوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیں اندرونی سطح پر تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ مہنگے ترین بجلی بلز اور خوردنی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر آنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر معاویہ، حافظ عبدالغفار، علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، شیخ فیاض، حافظ عبدالرحمن ایڈووکیٹ سمیت دیگر جماعتی عمائدین، علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں