کشمیری شہدا کی قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعل راہ، محمود ساغر

کشمیری شہدا کی قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعل راہ، محمود ساغر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سابق کنوینر اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ کشمیری شہدا کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہونگی۔ شہید برہان وانی نے اپنی جان دے کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ کیا۔ محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ ایک مقدس مقصد کیلئے اپنا خون اورپسینہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی تناز ع کشمیر سردخانے سے نکل کر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں