ایچ ای سی، غیر منظور شدہ جامعات کی ڈگر یوں کی تصدیق سے انکار

ایچ ای سی، غیر منظور شدہ جامعات کی ڈگر یوں کی تصدیق سے انکار

اسلام آباد (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے والدین اور طلبا کو متنبہ کیا ہے کہ غیر منظور شدہ یونیورسٹی کے ذیلی کیمپسز سے حاصل کی گئی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔

 کسی بھی یونیورسٹی یا ڈگری دینے والے ادارے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ذیلی کیمپسز کے ذریعے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ طلبہ ایسے کیمپس میں داخلہ نہ لیں جو ایچ ای سی کی ویب سائٹ http://www.hec.gov.pk/site/Accreditation پر درج نہیں۔ ایچ ای سی کسی بھی غیر منظور شدہ کیمپس سے حاصل کی گئی ڈگری کی تصدیق/ توثیق نہیں کرے گا۔ایچ ای سی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لیہ اور ساہیوال میں اپنے دو ذیلی کیمپسز میں داخلوں کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں