قتل کا ملزم 4سال بعد سعودیہ سے گرفتار، اسلام آباد منتقل

قتل کا ملزم 4سال بعد سعودیہ سے گرفتار، اسلام آباد منتقل

اسلام آباد(دنیا نیوز )ایف آئی اے انٹرپول نے 4سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی ی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کیا۔

ملزم امداد حسین پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،اس نے 2020 میں قتل کیا جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ فیروزوالا، شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں