8ملزم گرفتار، گاڑی ،3موٹر سائیکل ، زیورات، 1لاکھ روپے برآمد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے گاڑی و موٹر سائیکل چوری اور ڈ کیتی کی وارداتوں میں مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 گاڑی، 3 موٹر سائیکل، طلائی زیورات، 1 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ روات پولیس نے ڈ کیت ثاقب اور محمد ندیم کو گرفتارکر کے 1 لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور اسلحہ برآمدکیا ۔ تھانہ ویسٹریج پولیس نے کار چور بلال کو گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑ ی برآمد کی ، تھانہ پیر ود ہا ئی پولیس نے موٹر سائیکل چور ہمایوں، امجد اور ذاکر اسحاق کو گرفتارکر کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل جبکہ تھانہ روات پولیس نے ولی اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔