رکشہ ڈرائیور کیخلاف بچے سے بداخلاقی کا مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) بچے سے بداخلاقی کا مقدمہ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کیخلاف درج کر لیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس کو سجاد نے بتایا کہ بیٹا (ح) عمر 14سال گھر سے روٹی لینے گیا۔۔
جو کچھ دیر تک واپس نہ آیا، تلاش کے دوران پارکنگ میں دیکھا کہ بابر حسین رکشہ ڈرائیور اس سے زبردستی کر رہا تھا جو موقع سے فرار ہو گیا۔