راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا بجلی کمپنیوں کے آڈٹ کا مطالبہ

  راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا  بجلی کمپنیوں کے آڈٹ کا مطالبہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بجلی کمپنیوں کے فوری آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار چیمبر کے صدر ثاقب رفیق  ودیگرنے  پریس کانفرنس کے دورا ن کیا۔گروپ لیڈر سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے سے عوام کے ساتھ تاجر برادری بھی پریشان ہے ، 2.3 ٹریلین روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں ہماری اور عوام کی جیب سے نکالے جا رہے ہیں ،صرف آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ تشکیل دیا گیا ہے 3ماہ بعد معلوم ہوگا کہ معیشت کہاں جارہی ہے ۔ ہماری استعداد 46ہزار میگاواٹ اور ڈیمانڈ 26 ہزار میگاواٹ ہے ، حکومت بجلی کے بلوں میں ٹیکسیشن ختم کر ے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں