جمعہ کیلئے آ نیوالے نمازیوں میں انسداد ڈینگی پمفلٹس تقسیم

  جمعہ کیلئے آ نیوالے نمازیوں میں  انسداد ڈینگی پمفلٹس تقسیم

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے جمعہ کے روز سیٹلائٹ ٹائون ایف بلاک کی جامع مسجد و دیگر میں نمازیوں کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے حفاظتی تدابیر اور۔۔۔

 صفائی و ستھرائی کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے اور امام و خطیب صاحبان سے اپیل کی کہ اپنے خطاب میں نمازیوں کو بتائیں کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔، سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے نمازیوں میں حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے انہیں ہیلپ لائن نمبر 1139اور سوشل میڈیا اکائونٹس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نہ ہونے سے متعلق اپنی شکایات کا اندراج کرائیں،ہم اس کا فوری ازالہ یقینی بنائینگے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں