عاشورہ پر 596عزاداروں کو طبی امداد دی ، 9شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچا یا ، حکام 1122

عاشورہ پر 596عزاداروں کو  طبی امداد دی ، 9شدید زخمیوں کو  ہسپتال پہنچا یا ، حکام 1122

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 راولپنڈی نے یوم عاشور پر 596 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ9 شدید زخمی ہونے والوں کو بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 اس ضمن ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ ر ہیں ،انہوں نے امام بارگاہ کرنل مقبول، راجہ بازار، امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ،امام بارگاہ یادگارِ حسین،امام بارگاہ قدیمی سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے زخمی عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں