اسلام آباد ، تمام سکولوں میں آ ئی ٹی ، اے آ ئی نصاب کی منظوری

اسلام آباد ، تمام سکولوں میں آ ئی ٹی ، اے آ ئی نصاب کی منظوری

اسلام آباد ( دنیا نیوز )وفاقی حکومت کا تعلیم کے شعبے کے لیے نیا اقدام ، اسلام آباد کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نصاب کی منظوری دے دی گئی۔۔۔

پرائمری سکولوں میں گریڈ 1-5 کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آ ئی کے لیے ایک جامع نصاب کو متعارف کروایا گیا ہے ، طلبا کو ٹیک اور اے آ ئی میں جدید ترین مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اس دستاویز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اس کا اطلاق تعلیمی سال 2024-2025 سے ہو گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں