لیبر چالان، کرایہ داری جرما نوں میں خوردبردکانوٹس لینے کا مطالبہ

  لیبر چالان، کرایہ داری جرما نوں میں خوردبردکانوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ شاہد ظفر نے لیبر چالان اور کرایہ داری قانون کے تحت عائد کردہ جرمانوں کی رقم میں بڑے پیمانے پر خوردبرد، بے ضابطگیوں اور۔۔۔

 عوامی استحصال کے خلاف بھرپور احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لے اور ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔ گزشتہ روز متاثرین کے نمائندہ وفد کی شکایات سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ لیبر چالان اور کرایہ داری جرمانوں کی رقم میں خورد برد افسوسناک ہے ،فرضی رسیدوں کی مد میں عوام پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کرکے رقم وصول کرنے کے بعد سرکاری رسیدوں پر محض چند ہزار ظاہر کرکے خطیر رقم بٹور ی جا رہی ہے ،قانونی طور پر پہلے ہی متعلقہ حکام کو متعدد شکایات درج کروا چکے ہیں مگر تاحال کوئی انکوائری و قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں