ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں،شزہ فاطمہ

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں،شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کیا تھا ۔ شزہ فاطمہ نے کہا ڈیجیٹل منتقلی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے ، چاہتے ہیں کہ شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ ہو۔ ،ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے جاری اقدامات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں