آئی پی پیز کو 8ہزار ارب ادا، سپریم کورٹ جائینگے:اعجاز درانی

آئی پی پیز کو 8ہزار ارب ادا، سپریم کورٹ جائینگے:اعجاز درانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا اعجاز خان درانی نے کہا ملک میں جمہوریت ناکام ہوچکی، بجلی کی رائلٹی ہزارہ کا حق ہے۔

 آئی پی پیز دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے بجلی پیدا کریں یا نہ کریں سالانہ اربوں روپے کیپسٹی چارجز وصول کر لیتے ہیں، دس سالوں میں 8ہزار 3سو 44ارب آئی پی پیز کو دئیے گئے اسکے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، ہزارہ کے حق کیلئے یکم اگست سے تحریک چلائیں گے حق نہ ملا تو سڑکیں بند کریں گے، بنوں واقعے کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہے تو انہیں اپنا کام کرنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار اور سابق ایم پی اے زرگل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں