اسلام آباد پولیس‘ بھرتی کے دوران بدنظمی بھگدڑ مچنے سے متعدد امیدوار زخمی

اسلام آباد پولیس‘ بھرتی کے دوران بدنظمی بھگدڑ مچنے سے متعدد امیدوار زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،دنیا نیوز)اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے عمل میں امیدواروں کی دوڑ کا مرحلہ مکمل کیا گیا، گزشتہ روز بھرتی کے دوران بدترین بدنظمی سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بھگدڑ مچنے کی فوٹیجز سامنے آگئیں، متعدد امیدوار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی بدنظمی سے ایک بلاک کی دیوار گر گئی، فوٹیج میں بھگدڑ کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں کو نکلتے دیکھا جا سکتا۔ ادھر آئی جی سید علی ناصر نے فزیکل ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل شفافیت اور میرٹ پر مکمل کیا جائے، کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے بھرتی کے تمام عمل کی نگرانی سیف سٹی کیمروں،سمارٹ کارز اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کی گئی، امیدواروں کیلئے پانی ،سائے اور پنکھوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں