دو شہر یوں سے 90ہزار روپے موبائل فون چھین لیے گئے
راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے ٹریکٹر، دوگاڑیاں،دو رکشے ، 13موٹرسائیکل، لاکھوں روپے ، زیورات چوری کر لیے گئے جبکہ دوشہریوں سے 90ہزار روپے و موبائل فونز چھین لئے گئے۔
، دھمیال میں عبداللہ کا ٹریکٹر، واہ کینٹ میں ذوالفقار اور گوجر خان میں شکیلہ بی بی کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، نصیر آباد میں ہدایت اللہ کا رکشہ اور ایئر پورٹ کی حدود سے کاشف کا رکشہ چوری ہو گیا۔،رتہ امرال پولیس کو ابرار نے بتایا کہ دونا معلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل فون، 40ہزار روپے چھین لیے ، نصیر آباد میں ناصر حیات سے 50 ہزار روپے چھین لیے گئے ۔سٹی پولیس کو طہراب نے بتایا کہ دکان سے 7لاکھ روپے چوری ہو گئے ، رتہ امرال پولیس کو عزیز احمد نے بتایا کہ دونامعلوم اشخاص چھت سے سکول میں آئے اور سولر کی 4عدد بیٹریاں لے گئے ۔ریس کورس پولیس کو محمد سمیع اللہ نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 3 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 30 ہزار روپے لے گئے ۔