تاجر دوست سکیم تاجر دشمن ، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی

 تاجر دوست سکیم تاجر دشمن ، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی نے حکومت کی تاجر دوست سکیم کو تاجر دشمن سکیم قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

 تاجروں کا کہنا تھا کہ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے ۔ مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر راولپنڈی و پنجاب شاہد غفور پراچہ کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں طارق جدون،ساجد بٹ،راناخرم،نعیم سیٹھی، سیف اﷲ خان،سردار ثاقب،اکرام گوشی،شیخ اظہر، کامران سعید،قاری خالد،رانا عبد القدوس، فیصل بٹ ودیگر  نے  شرکت کی۔ شاہد غفور پراچہ و دیگر نے کہا حکومت تاجروں اور عوام پر نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرے ۔ حکومت تاجر دوست سکیم کے تحت جبری طور پر نئے ٹیکس لگا کر تاجروں کے کاروبار تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ اس اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئیگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں