یوم آزادی:آر ڈبلیو ایم سی نے خصوصی صفا ئی آ پریشن شروع کردیا

 یوم آزادی:آر ڈبلیو ایم سی نے خصوصی صفا ئی آ پریشن شروع کردیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم آزادی کی تقریبات کیلئے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے ہیڈ آفس کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا ،آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا اور کیک کاٹا جائیگا۔ شہر میں ہونیوالی یوم آزادی کی تقریبات کے مقامات کی مینوئل سویپنگ ،واشنگ کی جا رہی ہے ،گلیوں ،بازاروں کو صاف کیا جا رہاہے ،شہر کے تمام تفریحی مقامات ،پارکوں کو بھی صاف کر دیا گیا ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے صفائی آپریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ورکرز جذبہ حب الوطنی اور لگن سے کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں