فروغ تعلیم کیلئے اوپن یونیورسٹی کی خدمات اہم ،جعفر مندو خیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بلوچستان چیپٹرکا کانووکیشن گز شتہ روز منعقد ہوا، گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے میزبانی کی ،جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے اوپن یونیورسٹی کی خدمات لائق ستائش ہیں۔ گورنر اور وائس چانسلر نے طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔