مری:منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری کے 5 ملزم گرفتار

مری:منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری کے 5 ملزم گرفتار

مری(نمائندہ دنیا)تھانہ مری، پتریاٹہ اور کوٹلی ستیاں پولیس نے منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری کے 5 ملزم اور 2 اشتہاری گرفتار کر کے ڈھائی کلو سے زائد چرس، مسروقہ 4 موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔

پتریاٹہ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے 1043 گرام چرس، پولیس چوکی سنی بینک نے منشیات فروش گرفتار کر کے 510 گرام چرس، پولیس چوکی بازار نے منشیات فروش گرفتار کر کے 1070 گرام چرس برآمد کی۔ مری پولیس نے قتل کیس کا مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ پتریاٹہ پولیس نے 2چور گرفتار کر کے 4مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ کوٹلی ستیاں پولیس نے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں