اوپن یونیورسٹی ورکشاپ:بی ایس ایم ایس کے 50 طلبہ کی تربیت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام بزنس ماڈل کینوس کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔
بی ایس اور ایم ایس کے 50 طلباء و طالبات نے تربیت حاصل کی۔ سیڈ انوسٹر کے سی ای او دانش جنید، اورک آفس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر صائمہ ناصر نے کاروبار کی منصوبہ بندی، حکمت عملی، اہداف مقرر کرنے اور کاروباری مسائل حل کرنے کے طریقے سکھائے۔