گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کا احتجاج، دھرنے کا اعلان
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ۔۔۔
صوبوں کی طرز پر اپگریڈیشن، لیو انکیشمنٹ کی واپسی، پنشن اصلاحات روکنے، ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس میں 200فیصد اضافہ، ریگولرائزیشن، حالیہ بجٹ میں لاگو ٹیکسوں کی مکمل واپسی، ملازمین کے بچوں کے حوالے سے رول 17اے اور 15Bکی بحالی، کم از کم اجرت 50ہزار، سکولوں، اداروں کی بندش و نجکاری کے بجائے بہتر اصلاحات اور ملازمین کی نوکریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا بصورت دیگر 26ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج اور 14اکتوبر کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔ انہوں نے الائنس کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا حکومت سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے منصوبے بنا رہی جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔