کر پا میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک

 کر پا میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ کرپا کے علا قہ جاپان روڈ پر چار ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران ملزم حمید اللہ افغانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔۔۔

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،پولیس ٹیم ملزم کو ریکوری کے لئے لے کرجارہی تھی جونہی ملزم کو گاڑی سے اتارا تو دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی، دوپولیس افسران فائرنگ کی زد میں آئے جواحتیاطی تدابیر کی وجہ سے محفوظ رہے ،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم حمیداللہ افغانی شدید زخمی ہوگیا، اسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،ملزم تھانہ ہمک پولیس کے پاس چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا۔ ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے آزاد کروانا چاہتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں