لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 3 ملز م گرفتارکر لیے گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)تھانہ شالیمار پولیس نے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے تین ملزمان گرفتارکرلئے ۔۔۔
واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں پیش آیا تھا،ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب کا نشانہ بنایا تھا،آئی جی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی جس نے تینوں ملزمان گرفتارکر لیے ۔ ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر روپوش ہوگئے تھے ۔