ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 افراد گرفتار

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 افراد گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر اقتدار میں اب تک مجموعی طور پر 238 کیسز رپورٹ ہوئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں 6 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، 9 سے 15 ستمبر تک شہر میں 1 ہزار 184 مثبت لاروا کیسز رپورٹ ہو ئے ، ڈی سی اسلام آباد نے کہا ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر سخت کارروائیاں کی جا ئیں اور ڈینگی ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ دریں اثنا اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاروا افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف اے سی آئی نائن نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں