سگریٹ کے نرخوں میں کمی پر ہیومن ڈ ویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا اظہار تشویش
اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) برطانوی سگریٹ مینوفیکچررز نے مقامی سگریٹ کی قیمتوں میں حیران کن طور پر کمی کر دی ہے ۔۔۔
پیکٹ کی قیمت 483 روپے سے کم ہو کر 283روپے ہو گئی یعنی قیمت 50فیصد تک کم ہوگئی ۔انراخ میں کمی فروخت میں اضافے کیلئے کی گئی ہے ۔ اس اقدام سے ان برانڈز کے سگریٹ کی دستیابی میں اضافہ ہو گاجبکہ انسانی صحت پر منفی اثر پڑیگا ۔ ذوالفقار علی جنرل منیجر پروگرامز اینڈ پراجیکٹس ہیومن ڈ ویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے انراخ میں کمی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔