منشیات کیس کے دو ملزموںکو 18 سال قید ، چار لاکھ جرمانہ

 منشیات کیس کے دو ملزموںکو  18 سال قید ، چار لاکھ جرمانہ

راولپنڈی ( خبر نگار)راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کیس میں دو ملزموں کو الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 18 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے زین العابدین نامی ملزم کے خلاف 1 کلو 260 گرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے محمد افضل کے خلاف گزشتہ سال1 کلو 370 گرام چرس برآمدگی کا مقدمہ درج کیا تھا ،گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں