قتل ،اقدام قتل کے دو ملزم زیر حراست

قتل ،اقدام قتل کے دو ملزم زیر حراست

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ جاتلی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق عمیر نامی اشتہاری کی ایما پر ملزمان نے مشکورالحق کو قتل کر دیا تھا ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق عامر نامی ملزم نے چھری کے وار سے شہری دانش کو زخمی کر دیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں