ماڈل سکول ای سیون میں گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح

ماڈل سکول ای سیون میں گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ماڈل سکول ای سیون میں گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح کر دیا گیا، گرین پروگرام ماحول دوست زراعت اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار بتاتا ہے۔۔۔

 نالج پلیٹ فارم کے تعاون سے بنائے گئے گرین لرننگ مائیکرو فارم کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی اور نالج پلیٹ فارم کے سی ای او محبوب محمود سمیت پرتگال کے پاکستان میں سفیر اور ای سیون کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا پاکستان میں پہلی بار گرین لرننگ فارم متعارف کروایا گیا ہے جس میں بچوں کو جدید طریقہ کاشت کاری بارے آگاہی فراہم کی جائے گی ، یہ منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے ،گرین پروگرام کچرے کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کریگا،یہ پروگرام پاکستان میں پائیدار غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے ،گرین پروگرام کاربن فٹ پرنٹ کو کم کر سکتا ہے اور اپنے قدرتی وسائل کا تحفظ کر سکتا ہے ، سکولوں میں ماحول دوست اقدامات لاگو کر کے کاربن کے اخراج کو کم کیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں