سیاحت کے عالمی دن پر مری میں تقریب ، علامتی واک کا اہتمام

 سیاحت کے عالمی دن پر مری میں تقریب ، علامتی واک کا اہتمام

مری (نمائندہ دنیا) ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار میں بھی سیاحت کے عالمی دن پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

اس سلسلہ میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام جی پی او چوک میں کیک کاٹا گیا جبکہ سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ کی زیر قیادت مال روڈ پر علامتی واک کی گئی ،پنجاب آرٹس کونسل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ، بعد ازاں مری میں سیاحت کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور ،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی، سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی و دیگر نے خطاب کیا ۔ راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، بلال یامین ستی نے کہا کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ،پنڈی مری گلاس ٹرین منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں