ڈینگی لاروا برآمدگی پر مقدمات درج کیے جا ئیں ،ڈی سی اسلام آباد

ڈینگی لاروا برآمدگی پر مقدمات درج کیے جا ئیں ،ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی ہفتہ وار کارکردگی اجلاس ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار کارکردگی جائزہ لیا گیا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 35 سکولز کی انسپکشن کی جا چکی ہے ، اکیس میں ڈینگی لاروا ملنے پر سکولز انتظامیہ کے افراد کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز مختلف تھانوں کی حدود سے 37 بھکاری گرفتار کیے گئے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد مختلف پمپس کے خلاف اور ریو نیو کیسز اور عدالتی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر فی الفور مقدمات کا اندراج کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں