تعلیمی نظام صلاحیتیں نکھارنے کا حامل ہونا چاہیے:وزیر مذہبی امور
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا تعلیمی نظام کردار سازی، تکنیکی ترقی، روحانی و اخلاقی اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا حامل ہونا چاہیے۔۔
علما اور ماہرین تعلیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسقط السیب میں پاکستان سکول کیمپس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔