تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ کا نفرنس

تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ کا نفرنس

اسلام آ باد (دنیا رپور ٹ ) تحریک بیداری امت مصطفی ؐ کے زیر اہتمام غزہ و فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف ۔۔۔

حماس کو خراج تحسین پیش کرنے اور غزہ و فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینی و لبنانی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی۔ مقررین نے حزب اللہ کے مجاہد رہنما شہید سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ایران کے اسرائیل پر حملے کو جائز اور قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے پاکستان سمیت امت مسلمہ کے دیگر ممالک سے اس کی پیروی کا تقاضا کیا گیا۔ کانفرنس سے علامہ حیدر علوی، کونسل جنرل خانہ فرہنگ ایران آقائے ماجد مشکی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں