محروم طبقے کے بچوں کو سکلز ٹریننگ دینا ناگزیر ہے، روبینہ خالد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سی ای او ہنر فاؤنڈیشن طاہر جاوید کی دعوت پر ہنر فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
جہاں سی ای او ہنر فاؤنڈیشن سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے سینیٹر روبینہ خالد کا استقبال کیا۔ طاہر جاوید نے سینیٹر روبینہ خالد کو فاؤنڈیشن کے مختلف شارٹ کورسز اور سکلز ڈویلپمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق خاندانوں کے افراد کو عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق سکل ٹریننگ فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں مقامی و بین الاقوامی معیار کے مطابق روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محروم طبقے کے بچوں کو لازمی سکلز ٹریننگ دینی ہوگی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے ٹریننگ کے دوران بنیادی ورک ایتھکس کو بطور مضمون پڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔