کہوٹہ، چٹان میں پھنسے لڑکے کو 17 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

کہوٹہ، چٹان میں پھنسے لڑکے کو 17 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

راولپنڈی (ایجنسیاں) راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ میں ایک چٹان کے گڑھے میں پھنسے بارہ سالہ لڑکے کو 17 گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔

گڑھے میں پھنسے بچے کو ریسکیو کرنے کے لئے 17گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے چٹان میں پھنس گیا تھا ، لڑکے کی عمر 12 سال اور جھمیترا گاؤں کا رہائشی ہے۔ پہاڑی علاقہ اور دشوار گزار راستہ کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں