تنظیم حسان پاکستان کی تشکیل نو کر دی گئی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)فروغ حمد و نعت کی تنظیم حسان پاکستان اسلام آباد راولپنڈی کی تشکیل نو کر دی گئی، صاحبزادہ بلال یوسف حسانی صدر، صاحبزادہ عمار علوی، قاری افتخار احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
علاوہ ازیں نئی باڈی بھی تشکیل دی گئی جس کے سرپرست اعلیٰ اسلام آباد پیر اویس عزیز، پیر خلیق الرحمن چشتی، صدر صاحبزادہ بلال یوسف، جنرل سیکرٹری مولانا عمار علوی، سرپرست اعلیٰ بزم حسان راولپنڈی مفتی اقبال قریشی، سرپرست قاری شریف ہزاروی، نائب سرپرست مفتی شمس الرحمن، حافظ کلیم حسانی صدر، قاری افتخار احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔