کارکنوں کی عزت و توقیر میں کمی نہیں آنے دینگے:امیر مقام

کارکنوں کی عزت و توقیر میں کمی نہیں آنے دینگے:امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد میں طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی خان، سردار طارق محمود، سردار عبدالخالق وصی اور ملک ذوالفقار شامل تھے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کو معاشی گرداب سے نکال رہی ہے ۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے، ان کے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے، ان کی عزت و توقیر میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن متحد ہوکر انتخابات کی تیاری کریں، مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں