وال چاکنگ پر 5 افراد گرفتار، تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

 وال چاکنگ پر 5 افراد گرفتار، تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں وال چاکنگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

وال چاکنگ نجی کلینک، فلیٹس، شادی ہال، وڈ کمپنی اور تربیتی ادارے کی جانب سے کی گئی تھی، کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ٹیم کے ہمراہ کی، پانچوں افراد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وال چاکنگ کرنے والے پینٹر اور کاروبار دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں