مزید 49 ان فٹ گاڑیاں بند، راولپنڈی پولیس

مزید 49 ان فٹ گاڑیاں بند، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی(خبرنگار)روٹ پرمٹ اور فٹنس کی چیکنگ کے دوران مزید 49 گاڑیاں بند، گزشتہ 68 روز کے دوران 1384 ان فٹ گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، گزشتہ روز تک 1335 گاڑیاں بند کی گئی تھیں۔

 سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ 9627 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں