جماعت اسلامی باطل نظام اور نالائق قیادت کو بدلنا چاہتی ہے ، ڈا کٹر مشتاق
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ ۔۔۔
جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ریاست کے آزاد خطوں میں تبدیلی لا ئے گی ،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی باطل نظام اور نالائق قیادت کو بدلنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے حلقہ 6 کے معززین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان اور اشفاق ظفر آمدہ انتخابات میں حلقہ 6جہلم ویلی سے میری حمایت کریں ۔