پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں تقریب

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں تقریب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع راولپنڈی سمیت سات اضلاع کے نجی شعبے کے ماہرین تعلیم نے شر کت کی ۔

مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان تھے ۔ اس موقع پر نجی شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ ملک شعیب اعوان نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں 250 سے زائد سرکاری سکول ایسے ہیں جو کم کارکردگی والی کیٹیگری میں شامل ہیں اور ان سکولوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے فعال بنایا جائے گا ۔ پنجاب ایجوکیشن فا ؤنڈیشن نے سخت میرٹ پر ایسے افراد اور اداروں کا انتخاب کیا ہے جو ان تعلیمی اداروں کو چلائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں