منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جا ئے ، سی پی او

 منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جا ئے ، سی پی او

راولپنڈی( خبر نگار )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کہوٹہ سرکل کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں سی پی او نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، انہوں نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جا ئے ، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت جمع کروائیں۔ تھانوں میں کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں