تھانہ پیر ودہا ئی کے علاقہ سے 5سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی کے تھانہ پیرود ہا ئی کے علاقے فوجی کالونی سے پانچ سالہ بچی کو اغوا کرلیاگیا ، بچی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرکے لے جانے والے نامعلوم ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔
پولیس نے بچی کے والد یعقوب خان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ والد کے مطابق پانچ سالہ بچی گھرسے چیز لینے دکان پر گئی مگر واپس نہ آئی۔تلاش کے باوجود رات تک کچھ پتا نہ چلا ۔ ادھر سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیض پہنے نامعلوم شخص کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ،سی سی ٹی فوٹیج میں نامعلوم شخص ایک ہاتھ سے چہرہ چھپاتے اور دوسرے ہاتھ سے بچی کا ہاتھ پکڑے پیدل چلتا دیکھا گیا ۔ بچی کے ماموں عمر خطاب کے مطابق سی سی ٹی فوٹیج میں د کھا ئی دینے والے شخص کو نہیں جانتے ۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔