30ستمبر تک خیبر بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں 28فیصد اضافہ

  30ستمبر تک   خیبر  بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں 28فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) 30ستمبر تک بینک آف خیبر کے قبل از ٹیکس منافع میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 195واں اجلاس 29 اکتوبر کو ہوا ۔۔۔

 صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اکرام اللہ خان (چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز) نے کی۔بینک نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی نوماہی مدت کے دوران 6.016 ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا، جو گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کی مدت میں 4.682 ارب روپے تھا ، بورڈ نے بینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا رکیا ۔ سی ایف او اور منیجنگ ڈائریکٹر(قائم مقام) نے کہا کہ یہ نتائج بورڈ کی مؤثر نگرانی اور بینک ملازمین، انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کانتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں