اسلا م آباد میں دسواں لٹریچر فیسٹیول شروع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام تین روزہ دسواںاسلام آباد لٹریچر فیسٹیول جمعہ کو شروع ہو گیا ۔
تقریب میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے ایم ڈی ارشد سعید ، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، سابق سفیر ملیحہ لودھی ،شاعرہ اور سکرپٹ رائٹر زہرہ نگہ، امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نٹالی بیکر، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے شر کت کی ۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ ادب کے حوالے سے بہت زرخیز ہیں، اسلام آباد فیسٹیول کا حصہ بننے پر خوشی ہے ، پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے جس کو اب تک پذیرائی نہیں ملی، پاک برطانیہ ٹیسٹ سیریز سے تعلقات کو مزید وسعت ملی، 200 سے زائد لوگ برطانیہ سے سیریز دیکھنے پاکستان آئے ، پاکستان میں ہمیں بہت محبت ملتی ہے ، تعلیم کیلئے برطانیہ پاکستان کو بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کر رہا ہے ، پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے سکول نہیں جاتے اور جو جاتے ہیں ان کی بڑی تعداد کو معیاری تعلیم میسر نہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بھی برطانیہ پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے ۔