سموگ اور تعطیلات، پنجاب کے شہریوں نے مری کا رُخ کر لیا

سموگ اور تعطیلات، پنجاب کے شہریوں نے مری کا رُخ کر لیا

مری (نمائندہ دنیا) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سموگ اور تعطیلات کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا، مری میں ویک اینڈ پر سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے۔۔

سیاحتی مقام پر سیاحوں کے میلے لگ گئے، سیاح دن بھر تفریح کے بعد شام ڈھلتے ہی مال روڈ پر پہنچ گئے اور مری کے سرد موسم کا لطف اٹھایا۔ ویک اینڈ اور رش کے باعث انتظامیہ نے بھی ٹریفک سمیت دیگر معاملات کیلئے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں۔ گزشتہ روز نشے میں دھت چار اوباش نوجوانوں نے مال روڈ پر سیاح خواتین اور بچیوں کو ہراساں کیا جس پر مری پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں