مندرہ:3مویشی چور گرفتار، 1بھینس اور ایک بچھڑا برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) مندرہ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی ۔۔۔
رقم 7لاکھ 81ہزار روپے، ایک بھینس اور بچھڑا بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان میں بشارت، وقاص اور ارشاد شامل ہیں۔ ملزموں کا گروہ عرصہ سے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، انہوں نے علاقہ سے درجنوں مویشی چوری کر کے فروخت کیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔