آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر

آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آسٹریا مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کیلئے ۔۔

اپنا کردار ادا کرے کیونکہ آسٹریا کے پاکستان و بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں اور آسٹریا کا انسانی حقوق پر بھی ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت اور انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی براد ری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ آسٹریا اور یورپی یونین کے دیگر ممالک مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا ویکی(Andrea Wicke) سے ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان نے آسٹریا کی سفیرکو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں