آفیسرز اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں، آئی جی پی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹو آفیسرز سے ملاقات کی۔
دوران میٹنگ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز نے محکمانہ انتظامی امور، ترقیاتی پراجیکٹس، سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام امور کا جائزہ لیا اور درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے مناسب احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور تمام امور قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے انجام دیں، محکمانہ امور میں غفلت و لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔