بین الاقوامی طلبا بحریہ یونیورسٹی کی ساکھ کا ثبوت:نیول چیف

بین الاقوامی طلبا بحریہ یونیورسٹی کی ساکھ کا ثبوت:نیول چیف

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور پرو چانسلر/چیئرمین بورڈ آف گورنرز بحریہ یونیورسٹی کے 52 ویں اجلاس کی صدارت کی۔

 یونیورسٹی کی اہم سرگرمیوں اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے افتتاح کو سراہا اور اسے طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے انجینئرنگ اور سوشل سائنسز میں نئے پروگرام شروع کرنے پر یونیورسٹی کی تعریف کی جو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور جامع تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی ہے ۔ بین الاقوامی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد یونیورسٹی کی ساکھ کا ٹھوس ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا بحریہ یونیورسٹی طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں، ہنر اور تحقیق کی آبیاری کے ذریعے وسیع پیمانے پر خود کو منوانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے ۔ اجلاس میں ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق اور بورڈ اراکین نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں